پنجاب اردو اکیڈمی,مالیرکوٹلہ کے اغراض و مقاصد

اردو زبان کی ترویج و ترقّی کیلئے تشکیل دی گئی رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر پنجاب اردو اکیڈمی,مالیرکوٹلہ کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. صوبے میں اردو زبان وادب کے مطالعہ کو ترغیب وتحریک دینا۔
  2. تحقیقی و تخلیقی ادب کو تقویت دینا۔
  3. معیاری کتابوں اور میگزینوں کی اشاعت کرنا۔
  4. سیمیناروں, کانفرنسوں اور نشتوں کا انعقادکرنا۔
  5. دیگر زبانوں کی بہترین تخلیقات کو اردو میں (فارسی رسم الخط) اور اردو کے عمدہ فن پاروں کے دوسری زبانوں میں ترجمے اور تبدّل رسم الخط کا اہتمام کرنا۔
  6. اردو زبان کے ان قلمکاروں کو فیلو شپ (وظائف) سے نوازنا جنہوں نے کسی خاص ادبی میدان میں خاطر خواہ کارنامے انجام دیے ہیں۔
  7. غیر مُساعد حالات میں خدمات انجام دینے والے ادیبوں کی مالی اعانت کرنا۔
  8. اردو ادب کی اشاعت اور فروخت کو فروغ دینا۔
  9. معیاری اردو ادب کا انعام و اکرام کرنا۔
  10. اردو زبان و ادب کی درس و تدریس کا انتظام کرنا۔
  11. اردو فاصلاتی کورسز کی شروعات کرنا۔
  12. اردو کے ممتازاور مستحق ادیبوں کو پینشن دینا۔
  13. اردو مصنّفین کی غیر مطبوعہ تصانیف کی اشاعت کےلیےمالی تعاون دینا۔
  14. عمدہ تخلیقات اور بہترین اشاعت کا انعام و اکرام کرنا۔
  15. سال کے بہترین ادب کو مرتّب کرنا۔
  16. صوبے میں مرکزی اردو لائبریری قائم کرنا۔
  17. اردو اکیڈمی کے نظم و نسق کو بہتر طور پر چلانے کےلیےخصوصی کمیٹیاں قائم کرنا۔
  18. ان اداروں کی معاونت یا تعاون کرنا جن کے اغراض ومقاصد پنجاب اردو اکیڈمی کے کامو ں سے موافقت و مناسبت رکھتے ہوں۔
  19. ان تما کاموں کو سر انجام دینا جن سے اردو اکیڈمی متفق ہو تاکہ اردو زبان وادب کی ترقّی کے مندرجہ بالا مقاصد کو بحسن و خوبی حاصل کیا جاسکے۔
  20. اردو کی ترویج و ترقّی سے متعلق ہر طرح کے عملی اقدامات کرنا۔