پنجاب اردو اکیڈمی

ایک تعارف

پنجاب اردو اکیڈمی کا قیام پنجاب کے ان گنت اردو دانشوروں,قلمکاروں,شاعروں افسانہ نگارں,ریسرچ اسکالروں اور طالب علموں کی امیدوں اور آرزوؤں کا ثمرہ ہے جو سالہا سال تک عملی طور پر اس کی مانگ بھی کرتے رہے۔ ویسے اردو اکیڈمی کی مانگ کی بازگشت گاہے بگاہے پورے پنجاب سے سنائی دیتی رہی۔پنجاب کی مختلف ادبی انجمنیں اور ادبی ادارے ہمیشہ ہی پنجاب اردو اکیڈمی کے قیام کو لیکر پر امید ضرور تھے ۔شاید وہ اسی امید اور آرزو کے پیش ِ نظر برابر یہی کہہ رہے تھے

زندہ ہیں اس امید اسی آرزو میں ہم
یہ شجر برگ و بار بھی لائے گا ایک دن


ویسے بھی پنجاب اور اردو کا آپسی رشتہ اور تعلق عرصۂ قدیم سے ہے ۔اردو کے مشہور محقق اور ماہر لسانیات حافظ محمود شیرانی نے غیر منقسم پنجا ب کو ہی اردو زبان وادب کا سر چشمہ قرار دیکر اس کے ادبی مقام کو جو سربلندی عطاکی ہے وہ واقعی قابل تحسین ہے۔


مزید


ہمارے سرپرست

Generic placeholder image

جناب بھگونت سنگھ مان

(چیئرمین)

Generic placeholder image

سردار ہرجوت سنگھ بینس

(وائس چیئرمین )

Generic placeholder image

ڈاکٹرجمیل الرحمٰن

(سینئر وائس چیئرمین)

Generic placeholder image

ڈاکٹررنجودھ سنگھ

(سکریٹری)

اردو اکیڈمی ایک نظر میں

پنجاب اردو اکیڈمی کے اغراض و مقاصد

  1. صوبے میں اردو زبان وادب کے مطالعہ کو ترغیب وتحریک دینا۔
  2. تحقیقی و تخلیقی ادب کو تقویت دینا۔
  3. معیاری کتابوں اور میگزینوں کی اشاعت۔
  4. سیمیناروں, کانفرنسوں اور نشتوں کا انعقاد۔
  5. دیگر زبانوں کی بہترین تخلیقات کو اردو میں (فارسی رسم الخط) اور اردو کے عمدہ فن پاروں کے دوسری زبانوں میں ترجمے اور متبدّل رسم الخط کا اہتمام کرنا۔
مزید